پاکستان
21 مئی ، 2013

گوجرانوالہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت،فائرنگ سے تھانیدار جاں بحق

گوجرانوالہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت،فائرنگ سے تھانیدار جاں بحق

گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں پیٹرول زپمپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووٴں کی فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایمن آباد کے قریب جی ٹی روڈ چار موٹر سائیکل سوار پیرول پمپ پر داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنالیا ۔اس موقع پر اچانک پولیس موقع پر پہنچ گئی ،جس پرڈاکووٴں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او عادل شمشاد موقع پر جا ں بحق اور پمپ عملے کے دو ملازمین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ،تاہم ڈاکو پمپ سے 14 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید خبریں :