پاکستان
21 مئی ، 2013

انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کا وقت ختم

انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کا وقت ختم

اسلام آباد…انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا۔انتخابات جیتنے والے 15 فیصد امیدوار مقررہ وقت میں انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرا سکے۔جس پران کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں پر لازم تھا کہ وہ 21 مئی سہ پہر چار بجے تک انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کراتے۔لیکن 15 فیصد کامیاب امیدوار اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرا سکے۔تاہم مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی تمام خواتین اور اقلیتی امیدواروں نے اخراجات کے گوشوارے جمع کرا دیئے ہیں۔الیکشن کمیشنر پنجاب محبوب انور کا کہنا ہے کہ جو کامیاب امیدوار انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہیں کرا سکے وہ پریشان نہ ہوں ان کی کامیابی کو کوئی خطرہ نہیں۔ تاہم وہ کل یا جب چاہیں انتخابی اخراجات کیگوشوارے جمع کر ادیں نوٹیفکیشن بھی تبھی جاری ہو گا۔

مزید خبریں :