21 مئی ، 2013
لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کل صبح (بدھ کی صبح) ساڑھے چھ بجے شوکت خانم میموریل اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔ شوکت خانم میموریل اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بغیر کسی سہارے کے تین سو میٹر تک چہل قدمی کی۔ ان کی صحت اب کافی بہتر ہے۔ عمران خان خود کو تازہ دم محسوس کر رہے ہیں۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد بھی عمران خان کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔