پاکستان
21 مئی ، 2013

آزاد ارکان کو کسی بھی جماعت میں شامل ہونے کی ہفتے تکمہلت

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے نو منتخب آزاد ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو حلف نامہ 25 مئی تک جمع کرا دیں۔الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق نومنتخب آزاد ارکان اسمبلی جس جماعت میں شامل ہوں گے،اس سیاسی جماعت کے سربراہ کی تحریری رضامندی بھی جمع کرائی جائے۔ آزاد امیدوار کو اوتھ کمشنر سے جاری کیا گیا حلف نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ہو گا، جو صوبائی الیکشن کمیشن میں بھی جمع کرایا جا سکتا ہے۔ آزاد امیدوار کو خود الیکشن کمیشن یا صوبائی الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر اپنا بیان بھی ریکارڈ کرانا ہو گا، آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد ہی سیاسی جماعتوں کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔جو آزاد ارکان حلف نامہ جمع نہیں کرائیں گے وہ آزاد رکن اسمبلی ہی قرار دیئے جائیں گے۔

مزید خبریں :