21 مئی ، 2013
کوئٹہ …مسلم لیگ ق بلوچستان کے صدر شیخ جعفر مندوخیل نے کہاہے کہ انکی جماعت کو وزارتوں کو کوئی شوق نہیں صوبے کی بہتر ی کیلئے مسلم لیگ ن بلوچستان نے حکومت سازی کے لئے ہم سے رابطہ کیا تھا ہم ان کے پاس نہیں گئے تھے۔یہ بات انھوں نے پارٹی کے سینئر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔شیخ جعفر مندوخیل نے کہا کہ وہ اور انکی جماعت صوبے کی بہتری اور گڈ گورننس کیلئے مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت کے رابطہ کرنے پر ان کیساتھ غیر مشروط طور پر حمایت کیلئے آئے تھے انکا کوئی کاص ایجنڈا نہیں ہے۔ سعید ہاشمی نے کہاکہ ہمارے پارلیمینٹرین کو یہ کہاجائے گا کہ وہ اسمبلی میں باضابطہ اس مسلے کو اٹھائیں کہ بلوچستان کی سطح پر سابقہ حکومت کی بدعنوانی کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن قائم کیاجائے جس کی تحقیقات سیسب کچھ واضح ہوجائے گا کہ کون اس میں ملوث رہا ہے۔انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی اکثریت وہی لوگ ہیں جو ماضی میں مسلم لیگ ق کا حصہ رہے ہیں لہذا پارسائی کا دعوی کرنے سے قبل معروضی حالات کا بھی جائزہ لیں۔