پاکستان
21 مئی ، 2013

کے پی کے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ عوام سیظلم ہے، جماعت اسلامی

پشاور…جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے صوبہ میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو عوام سے ظالمانہ سلوک قرار دیا ہے۔جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے ترجمان اسرا راللہ ایڈووکیٹ نے جیو نیوز کو بتایا کہ صوبہ کے شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ باعث تشویش ہے۔ جس نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پیسکو سے مطالبہ کرتی ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ تاکہ صارفین کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

مزید خبریں :