پاکستان
21 مئی ، 2013

جعفرآباد میں نامعلوم مسلح افراد کی پولیس چوکی پر فائرنگ،کانسٹیبل ہلاک

جعفرآباد…جعفرآباد میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد جن کی تعداد چار بتائی گئی ہے۔ جو دو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔ جعفرآباد کی پولیس چوکی شفیع آباد پر حملہ کرکے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار مختیار احمد جاں بحق ہوگیا۔ واقع کے فورا بعد ڈی پی او ذوالفقار علی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ملزمان کے تعاقب میں روانہ ہوگئے۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید خبریں :