21 مئی ، 2013
لاہور…الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 لاہور میں دوبارہ پولنگ کی درخواست پر سماعت کل کرے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق ،درخواست گزارحامد خان سمیت دیگر امیدواروں کو بھی کل پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔