22 مئی ، 2013
اسلام آباد…ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔جس کے باعث لوگ گھروں تک رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔سندھ کے بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔دن کے اوقات میں کاروبار ی مراکز اور بازار سنسان رہتے ہیں۔بلوچستان میں سبی ، جعفرآباد،نصیرآباداور بولان سمیت کئی علاقوں میں گرمی کے باعث ٹھنڈے مشروبات اور برف کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ لوگ چبھتی ہوئی دھوپ سے بچنے کیلئے سر ڈھانپ کر باہر نکل رہے ہیں۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 45ڈگری سے بھی بڑھ جاتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔