پاکستان
22 مئی ، 2013

چینی وزیر اعظم کی آمد، اسلام آباد شہر کی سیکیورٹی فوج کے حوالے

چینی وزیر اعظم کی آمد، اسلام آباد شہر کی سیکیورٹی فوج کے حوالے

اسلام آباد…چینی وزیر اعظم کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر ریڈ زون کو سیل کر کے شہر کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کر دی گئی ہے۔چینی وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی کی بنیادی ذمہ داری پاک فوج کو سونپی گئی ہے جبکہ رینجرز اور پولیس اہلکار فوج کی معاونت کریں گے۔چینی وزیر اعظم جس ہوٹل میں قیام کریں گے اس کی سیکیورٹی کی ذمہ داری بھی پاک فوج کو سونپی گئی ہے۔ریڈ زون میں واقع دفاتر کے ملازمین اپنا سروس کارڈ دکھا کر دفتر جا سکیں گے۔

مزید خبریں :