دنیا
08 مارچ ، 2012

ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کاساٹھ سالہ جشن

ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کاساٹھ سالہ جشن

لندن… ملکہ برطانیہ کو تخت شاہی سنبھالے ساٹھ برس ہوگئے اس سلسلے میں اپنے ملک گیردورے کے پہلے مرحلے میں ملکہ الزبتھ ایسٹرپہنچ گئیں۔ تخت نشینی کے60سالہ جشن کے سلسلے میں ملکہ برطانیہ ، پرنس فلپ اورپرنسس کیتھرائن مڈلٹن کے ہم راہ ٹرین میں لیسٹرپہنچیں، جہاں سے شاہی قافلہ ڈی مونٹ فورڈیونیورسٹی گیا۔ملکہ کی آمد پر یونیورسٹی کے طلبہ نے فیشن شو پیش کیا۔اس موقع پرڈچز آف کیمبرج پرنسس کیٹ نے اپنے لیے جوتوں کا ایک جوڑابھی پسندکیا۔ فیشن پریڈدیکھنے کے بعدملکہ الزبتھ،پرنس فلپ اورپرنس کیٹ نے لیسٹر کیتھڈرل چرچ میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔تقریب کوگرجاگھرکے باہرموجودسیکڑوں افرادنے بڑی اسکرین پردیکھا۔ شاہی قافلے کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے لوگوں کا جم غفیرگرجاگھرکے باہرموجودتھا۔

مزید خبریں :