22 مئی ، 2013
لکھنو …لکھنو میں بھارتی پولیس اہل کار نے اپنے ساتھی کی ڈنڈوں سے پٹائی کرکے اسے لہولہان کردیا، چیف منسٹراکیلاش یادو کی تقریب کے بعد وی وی آئی پی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہل کاروں کے درمیان جھگڑا ہواگیااورخاکی وردی والے نے دوسرے کی دھنائی کرڈالی۔دوسروں کی کھال اُدھیڑنے والوں نے سرعام خوب ڈنڈے برسائے اورایک دوسرے کولہولہان کردیا۔صرف یہی نہیں ، گالم گلوچ اور ہاتھا پائی سے بھی گریز نہیں کیا۔پیٹی بند بھائیوں میں اُن بن کیوں ہوئی ، اب تک معلوم نہیں۔لیکن دونوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔