پاکستان
09 مارچ ، 2012

میڈیا ایم کیو ایم پر الزام لگانا بند کرے،انیس قائمخانی

کراچی … ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ کرنل ریٹائرڈ اکبر علی خان کے انکشافات کے بعد ایم کیو ایم پر الزام لگانے والوں کے منہ پر تالے لگ جانے چاہئیں ،میڈیا ایم کیو ایم پر الزام لگانا بند کرے۔کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنان سے خطاب میں انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر الزام لگانے والے تعصب کی عینک اتارکر حقائق کا سامنا کریں۔ الطاف حسین نے ناصرف اپنے کارکنان بلکہ اہل خانہ کی قربانی دی ہے،اگر الطاف حسین بک گیا ہوتا تو اکیس سال سے جلاوطنی کی زندگی نا گزاررہے ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ کرنل ریٹائرڈ اکبر کے انکشافات کے بعد ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوئی جنہوں نے ڈھول کی تاپ پر اورتحریکی نغموں پر رقص کیا اور جشن منایا۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی نے بھی کارکنان کے ساتھ جشن منایا۔

مزید خبریں :