09 مارچ ، 2012
کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی کی چیک پوسٹ پر250سے زائد افغان باشندوں کوسفری دستاویزات کے بغیر اندرون ملک سفر کے الزام میں حراست میں لے لیاگیا۔پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز کی گشتی پارٹی نے کوئٹہ سے پنجگور جانے والی چار بسوں پر چھاپہ مارکر بغیر سفری دستاویزات کے سفر کرنے والے 265 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔یہ افغان باشندے پنجگور کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانا چاہتے تھے۔گرفتار افغان باشندوں کو نیو سریاب تھانے منتقل کردیا گیا۔