انٹرٹینمنٹ
22 مئی ، 2013

سنجے دت کی سن لی گئی،ممبئی سے پونے کی جیل منتقل کردیا گیا

سنجے دت کی سن لی گئی،ممبئی سے پونے کی جیل منتقل کردیا گیا

پونا…بھارتی اداکار سنجے دت کی سن لی گئی ، سنجے کو ممبئی کی جیل سے پونے کی جیل منتقل کردیا گیا۔ سنجے دت کو شکایت تھی کہ انہیں اجمل قصاب کا بھوت ستاتا ہے ۔سنجے دت کو آرتھر روڈ جیل کے انڈا سیل میں رکھاگیا تھا ، وہاں پر سنجوباباکو قصاب کے بھوت نے ڈرا دیا ،بس اس کے بعد سنجوبابا نے جیل حکام سے شکایت کی اور ان کے کیس کی شنوائی ہوگئی۔اب انھیں پونے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ جیل حکام کے مطابق ممبئی حملہ کیس کے ملزم ابو جندل سمیت کئی افراد نے اجمل قصاب کے بھوت کی شکایت کی تھی، اجمل قصاب کوآخری دنوں اسی جیل میں رکھا گیا اور یہاں ہی پھانسی دی گئی۔

مزید خبریں :