دنیا
09 مارچ ، 2012

القاعدہ نے یمن میں اپنے اہم کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق

زنجبار … القاعدہ نے یمن میں اپنے ایک اہم کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔امریکی مانیٹرنگ گروپ کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ نے یمن میں مغربی ممالک کو نشانہ بنانے کی دھمکی دینے والے اہم علاقائی کمانڈر محمد الحنق کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔یمنی کمانڈر الحنق 4 مارچ کو بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوا۔ انہیں 2010 کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا، جبکہ 2010 میں گرفتار ہونے سے بال بال بچ گئے تھے۔یمن میں القاعدہ سے منسلک عسکریت پسندوں نے زنجبار کی بندر گاہ سمیت ملک کے جنوب اور مشرقی علاقے میں کئی شہروں اور قصبوں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

مزید خبریں :