22 مئی ، 2013
واشنگٹن …امریکا میں دوران تفتیش ایف بی آئی ایجنٹ نے مشکوک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ امریکا میں بوسٹن میراتھن بم حملوں کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔ ریاست فلوریڈا کے شہراورلینڈو میں ایک چیچن شخص سے بھی تفتیش کا سلسلہ جاری تھا۔ گزشتہ روز بھی ایف بی آئی ایجنٹ اس کے گھر پوچھ گچھ کے لیے گئے تھے۔ ایف بی آئی کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ تفتیش کے دوران مشتبہ شخص ابراہیم توداشیف اشتعال میں آگیا اور ایف بی آئی ایجنٹ پر حملہ کردیا جس پر ایف بی آئی ایجنٹ نے اسے گولی ماردی۔ واقعے میں ایف بی آئی ایجنٹ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔