پاکستان
09 مارچ ، 2012

لاہور میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کا جشن اور بھنگڑے

لاہور میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کا جشن اور بھنگڑے

لاہور … کرنل ریٹائرڈ اکبر کے الطاف حسین سے متعلق وضاحتی بیان کے بعد لاہور میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے جشن منایا، بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر رقم لینے کے الزام کی تردید نشر ہونے کے بعد کارکنوں کی بڑی تعداد مسلم ٹاون لاہور میں واقع ایم کیو ایم پنجاب آفس پہنچ گئی جہاں انہوں جشن مناتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ کارکنوں نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی تصاویر اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور وہ نعرے بازی کررہے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم لاہور زون کے انچارج وسیم ملک نے کہا کہ الطاف حسین نہ کبھی بکے تھے نہ بکیں گے۔

مزید خبریں :