09 مارچ ، 2012
کراچی … چیف آرگنائزر مسلم لیگ فنکشنل سندھ کاشف نظامانی نے کہا ہے کہ مہران بنک اسکینڈل میں پیر پگارا کو رقم دینے کا الزام جھوٹا ہے۔چیف آرگنائزر مسلم لیگ فنکشنل سندھ کاشف نظامانی نے پیر پگارا کو آئی ایس آئی کی جانب سے رقم دینے کے الزام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مہران بنک اسکینڈل میں پیر پگارا کو رقم دینے کا الزام جھوٹا ہے۔ واضح رہے کہ آئی ایس آئی کے کرنل ریٹائرڈاکبر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مبینہ طور پر پیرپگاراکوکنگری ہاؤس میں رقم دینے اوران سے دستخط لینے کا دعویٰ کیا ہے۔