09 مارچ ، 2012
شیخوپورہ … شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں ایک تیزرفتار مسافربس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں بارہ سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔مریدکے نارووال روڈ ڈیرہ سیان کے قریب کنگرہ موڑ سے آنیوالی ایک تیز رفتارمسافر بس ایک ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے سڑک کنارے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں درجن سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے ریسکیو کا عملہ موقع پر نہ پہنچنے پر اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچا دیا جہاں چار مسافروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔