دنیا
09 مارچ ، 2012

ملکہ برطانیہ کی ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلے میں لیسٹرمیں رنگارنگ تقریبات

ملکہ برطانیہ کی ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلے میں لیسٹرمیں رنگارنگ تقریبات

لیسٹر … ملکہ برطانیہ کی ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلے میں لیسٹر شہر میں رنگارنگ تقریب ہوئی ،جس میں ڈچزآف کارنوال سمیت شاہی خاندان کے دیگرافراد بھی موجودتھے۔ملکہ الزبتھ اپنے شوہرشہزادہ فلپ اورشہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ساتھ لیسٹرریلوے اسٹیشن پہنچیں توان کے مداح گلدستے لیے موجودتھے۔یونین جیک تھامے ہوئے یہاں موجود افرادنے ملکہ کااستقبال کیا۔وہ مقامی یونیورسٹی گئیں تویہاں ثقافتی رقص کی پرفارمنس سے لطف اندوزہوئیں۔ڈچزآف کارنوال بھی یہاں موجود لوگوں سے ملیں اور اس موقع پر شاہی خاندان کے لیے طلبہ نے فیشن شوکا بھی اہتمام کیاتھا۔ ڈچزآف کارنوال بھی بچوں سے ملیں اورپھرشاہی خاندان لیسٹرکیتھیڈرل روانہ ہوگیاجہاں بشپ ٹم اسٹیونزموجودتھے۔مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں نے ملکہ سے ملاقات کی۔دعائیہ گیتوں سے تقریب کاآغاز ہوا اور پھر مسلم کمیونٹی کے رکن نے بھی خطاب کیا۔ملکہ کی ڈائمنڈ جوبلی کے حولے سے لیسٹرمیں یہ تقریب ایسے یروزہوئی جب ہولی کابھی دن تھااوربھارتی خواتین نے اس موقع پر پرفارم بھی کیا۔شاہی خاندان نے سینٹ مارٹنزہاوس میں لنچ کیا۔یہاں تقریب میں شہر کے مئیربھی موجودتھے۔تاجپوشی کے60برس مکمل ہونے پر85سال کی ملکہ الزبتھ اوران کے90سال کے شوہر شہزادہ فلپ ابھی اسکاٹ لینڈ ،ویلز اورشمالی آئرلینڈ کابھی دورہ کریں گے۔شہزادہ فلپ کی کچھ ہی عرصہ پہلے علالت کے سبب ملکہ اوروہ بیرون ملک نہیں جاسکیں گے تاہم شاہی خاندان کے دیگرافراددولت مشترکہ کے ممالک کادورہ کریں گے۔

مزید خبریں :