دنیا
09 مارچ ، 2012

امریکا:یونیورسٹی آف پٹس برگ میں فائرنگ،2 افراد ہلاک، 7 زخمی

امریکا:یونیورسٹی آف پٹس برگ میں فائرنگ،2 افراد ہلاک، 7 زخمی

پٹس برگ ... امریکی ریاست پنسلوینیا کی یونیورسٹی آف پٹس برگ میڈیکل سنٹر میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔واقع امریکی وقت کے مطابق دن دو بجے پیش آیا۔پولیس کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک شوٹر ہو سکتا ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جس میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔زخمیوں کو یونیورسٹی آف پٹس برگ میڈیکل سنٹر کے ایمرجنسی روم لے جایا گیا ہے۔یو پی ایم سی کی ترجمان نے بتایا ہے کہ پولیس نے اب تک واقعے کی تفصیلات نہیں بتائی۔

مزید خبریں :