کاروبار
24 مئی ، 2013

آئی ایم ایف کو ساڑھے38 کروڑ ڈالرکی واپسی،زرمبادلہ میں کمی کا خدشہ

 آئی ایم ایف کو ساڑھے38 کروڑ ڈالرکی واپسی،زرمبادلہ میں کمی کا خدشہ

اسلام آباد…پاکستان نے آئی ایم ایف کو مزید 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا قرض واپس کردیا ہے۔ ادائیگی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوجانے کا خدشہ ہے۔ قسط ادا ہونے کے بعد رواں مالی سال اب تک پاکستان ، آئی ایم ایف کو کل ایک ارب 23 کروڑ ڈالر کا قرض واپس کرچکا ہے۔مزید 14 کروڑ ڈالر 28 جون کو واپس کیے جائیں گے۔پاکستان نے نومبر 2008 میں آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت 7 ارب 80 کروڑ کا قرض لیا تھا جسے واپس کیا جارہا ہے۔ قرض کا مقصد زرمبادلہ کے ذخائر کو استحکام دینا تھا۔ حالیہ قسط کی ادائیگی کے بعد زر مبادلہ کے موجودہ ذخائر 11 ارب 43 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 11 ارب 4 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ رہ جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :