پاکستان
24 مئی ، 2013

گورنر کے عہدے کی پیشکش ہوئی تو قبول کر لوں گا، غوث بخش باروزئی

گورنر کے عہدے کی پیشکش ہوئی تو قبول کر لوں گا، غوث بخش باروزئی

کوئٹہ … نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے جن علاقوں میں پہلے پاکستان کا جھنڈا اور ترانہ نہیں تھا وہاں اب صورتحال مختلف ہے، کہتے ہیں کہ اگر گورنر بلوچستان کے عہدے کی پیشکش ہوئی تو قبول کر لیں گے۔ نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بگٹی قبائل کے افراد کی گھروں کو واپسی کا معاملہ اہم انسانی مسئلہ ہے، تاہم ان کے پاس اتنا وقت نہیں کہ اسے حل کرسکیں۔ غوث بخش باروزئی نے کہا کہ بلوچستان میں کرپشن کا سمندر ٹھاٹھیں مار رہا ہے تاہم بطور نگراں وزیر اعلیٰ اس معاملے پر بات نہیں کرسکتا، ہمارا پوسٹنگ ٹرانسفر کا مینڈیٹ نہیں مانا جاتا، کرپشن پر کیسے بات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونی ہاتھ بلوچستان ہی نہیں ملک بھر میں کام کررہا ہے۔

مزید خبریں :