24 مئی ، 2013
کابل …افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش حملوں میں فورسز کی جوابی کارروائی سے 2 طالبان شدت پسند مارے گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیکورٹی ڈائریکٹ کے اسپتال اور بھارتی سفارت خانے کے نزدیک 4 خود کش دھماکے ہوئے۔دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔دھماکوں کے بعد طالبان نے ایک عمارت پر قبضہ کرکے پوزیشنیں بھی سنبھال لیں۔افغان فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر جوابی کارروائی شروع کی، فورسز کی فائرنگ سے 2 طالبان کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔واقعے میں ایک اطالوی خاتون،4 نیپالی گارڈز،2افغان شہری اور 2 پولیس افسران زخمی بھی ہوئے۔طالبان نے کابل میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔