پاکستان
24 مئی ، 2013

توہین عدالت کیس: وزیراعظم کے جواب داخل نہ کرانے پر عدالت برہم

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے نگراں وزیراعظم کی طرف سے توہین عدالت کیس میں جواب داخل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس جواد خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بیوروکریٹس کے تبادلے کرنے پر نگراں وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔نگراں وزیراعظم ، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور پرنسپل سیکریٹری کی طرف سے عارف چودھری ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ انھیں جواب داخل کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ جسٹس خواجہ نے کہا کہ وہ دن گئے جب بند دروزاوں کے پیچھے کام ہوتے تھے، کسی کو غلط کام نہیں کرنے دیں گے۔ کیس کی مزید سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :