24 مئی ، 2013
پشاور…چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس دوست محمدخان نے غیرمعیاری ادویات خریداری کیس میں مبینہ طورپرملوث سابق ڈی جی ہیلتھ کوگرفتارکرنے کے احکامات جاری کئے۔ جس کے بعد سابق ڈی جی ہیلتھ کو کمرہ عدالت سے گرفتارکرلیاگیا۔چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان نے محکمہ صحت میں یرقان پرقابوپانے کے لئے تین مختلف پراجیکٹس میں غیرمعیاری ادویات کی خریداری میں کروڑوں روپے کی خردبردکے ازخودنوٹس کیس کی سماعت کی۔ مقدمہ میں ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ ڈاکٹرشریف احمد،پراجیکٹ ڈائریکٹرڈاکٹرغلام سبحانی اوراسٹورکیپرمبارک شاہ پہلے ہی گرفتارہیں اورمحکمہ انسدادبدعنوانی اس کیس کی انکوائری کررہاہے۔ عدالت نے ضمانت قبل ازگرفتاری کروانے والے سابق ڈی جی ہیلتھ اورمولوی امیرشاہ گیلانی اسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹرمحمدعلی چوہان کی ضمانت خارج کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمدعلی چوہان کوگرفتارکرنے کے احکامات جاری کردیے جس کے بعد انسدادبدعنوانی کے عملے نے ملزم کوگرفتارکرکے ان کو ہتھکڑی پہنادی۔