پاکستان
24 مئی ، 2013

چمن:سرجن مبشر کی عدم بازیابی کے خلاف سرکاری اسپتال میں احتجاج

چمن…چمن کے مغوی سرجن ڈاکٹر مبشر حسن کی عدم بازیابی کے خلاف ضلع کے تمام سرکاری اسپتال احتجاجا ًبند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔چمن کے معروف مغوی سرجن ڈاکٹر مبشر حسن کی 27 روز گزر جانے کے باوجود بازیاب نہ کرانے کے خلاف ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے آج 15 ویں روز بھی ڈسٹرک ہیڈ کواٹر اسپتال سمیت ضلع کے تمام سرکاری اسپتال بدستور احتجاجا بند ہے ، جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے ، مغوی ڈاکٹر کی رہائی کے بدلے اغواء کاروں نے چار کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :