09 مارچ ، 2012
کراچی…فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسویسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو سابق آسٹریلوی آف اسپنر ٹم مے کا کہنا تھا کہ اگر آئی سی سی پاکستان کو کرکٹ کے لئے محفوظ تصور کرتی ہے تو سیریز کے لئے نیوٹرل آفیشلز بھیجے۔ پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان مجوزہ سیریز اگلے ماہ پاکستان میں ہونا ہے۔ ٹم مے نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ پاک بنگلا دیش سیریز کے لئے آئی سی سی کو نیوٹرل آفیشلز کا اعلان کرنا چاہئے تھا، نہ کہ مقامی آفیشلز کی اجازت دینا چاہئے تھی، آئی سی سی نے حال ہی میں فیصلہ کیا کہ غیر محفوظ تصور کئے جانے والے ممالک میں دونوں ممالک کی رضامندی سے مقامی آفیشلز تعینات کئے جاسکتے ہیں۔