پاکستان
25 مئی ، 2013

گجرات: اسکول وین حادثہ، 17 بچے جاں بحق،5زخمی

گجرات: اسکول وین حادثہ، 17 بچے جاں بحق،5زخمی

گجرات…گجرات میں گیس سلنڈر پھٹنے سے اسکول وین میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 17 بچے جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے۔ڈی پی او نے سترہ بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ۔رپورٹ کے مطابق منگووال کے قریب اسکول وین میں نصب گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔جس کے نتیجے میں وین میں آگ لگ گئی۔ وین میں 22 بچے سوار تھے۔امدادی ٹیموں نے وین میں لگی آگ پر قابو پایا اور متاثر ہ بچوں کو نکال کرمقامی اسپتال منتقل کیا ہے۔ وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے ۔ جاں بحق ہونے والے بچے نرسری سے آٹھویں جماعت تک کے تھے۔

مزید خبریں :