پاکستان
25 مئی ، 2013

پشاور : متنی میں دہشتگردوں کاحملہ7پولیس اہلکار شہید 5 زخمی

پشاور : متنی میں دہشتگردوں کاحملہ7پولیس اہلکار شہید 5 زخمی

پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں دہشتگردوں کے حملے میں سات پولیس اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈی پی او کوہاٹ دلاور بنگش پشاور سے کوہاٹ جارہے تھے کہ متنی کے علاقہ میں ان کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کرد ی اور راکٹ فائر کئے۔ حملے میں ڈی پی او کوہاٹ کے چھ گن مین موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ جبکہ ڈی پی دلاوربنگش اور ان کاڈرائیور زخمی ہوگئے۔ جنھیں سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کردیاگیا۔ حملے کے بعد پشاور پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جس دوران شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک اورپولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ شہید اہلکار عامر آفریدی کی نامز جانزہ پولیس لائینز پشاور میں ادا کی گئی۔ جبکہ دیگر اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ کوہاٹ میں ادا کی جائے گی۔

مزید خبریں :