پاکستان
25 مئی ، 2013

گجرات وین حادثہ:16بچے اور خاتون ٹیچرجاں بحق،5 زخمی

گجرات وین حادثہ:16بچے اور خاتون ٹیچرجاں بحق،5 زخمی

گجرات…گجرات میں اسکول وین میں گیس سلینڈر لیک ہونے سے آگ لگ گئی،خوفناک حادثے میں 16بچے اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہوگئے۔ وین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔صبح سات بچے، اسکول وین نے بچوں کو گھروں سے لیا اوردرس گاہ کی جانب روانہ ہوگئی،بچے ہنستے کھیلتے اسکول جارہے تھے کہ اچانک قیامت ٹوٹی، وین کا سلینڈ رلیک ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی آگ کی نظر ہوگئی۔حادثہ اس وقت پیش آیاجب وین منگووال میں قائم اسکول سے صرف ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر تھی،بتایاجاتاہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں لیکن خوفناک آگ نے وین کو اتنی بری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا کہ کوششوں کے باوجود بھی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، شعلوں کی لپیٹ میں آنے والی 22 میں سے 17 زندگیاں جھلس گئیں۔ ذرائع کے مطابق مرنیوالوں میں ایک خاتون ٹیچر بھی شامل ہیں۔آگ کے شعلے بچوں کو موت کی وادی میں لے گئے اور گاڑی کا ڈرائیور بچوں کو جلتی ہوئی گاڑی میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ واقعے میں زندہ بچ جانیوالے 5 بچوں میں سے 3 کی حالت انتہائی نازک ہے زخمیوں کو لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونیوالے بچوں میں نرسری سے آٹھویں جماعت تک کے طالبعلم شامل تھے۔ تمام بچوں کی عمریں 3 سے 12سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ڈی پی او ڈار علی خٹک کے مطابق واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، وہیکل فٹنس کے عملے سمیت تمام زمہ داروں کو تفتیش میں شامل کیا جائے گا۔

مزید خبریں :