پاکستان
25 مئی ، 2013

گجرات وین حادثہ، نوازشریف و دیگررہنماوٴں کا والدین سے اظہار ہمدردی

گجرات وین حادثہ، نوازشریف و دیگررہنماوٴں کا والدین سے اظہار ہمدردی

اسلام آباد…گجرات کے نواحی قصبے منگووال میں اسکول وین میں آتشزدگی سے 19 بچوں کی ہلاکت پر مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سمیت قومی رہنماوٴں نے دلی غم اور والدین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،چودھری شجاعت حسین،چودھری پرویز الہی،مونس الہی ،نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی،جماعت اسلامی کے امیر منور حسن اور لیاقت بلوچ نے سکول بچوں کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید خبریں :