25 مئی ، 2013
کراچی… شہبازشریف کی پیرپگارا سے راجہ ہاوٴس میں ملاقات ہو ئی ہے ،ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پیر پگارا کو وفاقی حکومت میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت بھی دی ہے۔ملاقات میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال گیا جبکہ سندھ میں دونوں جماعتوں نے اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر بھی حکمت عملی طے کی ۔پیر پگارا نے شہابز شریف کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔