پاکستان
25 مئی ، 2013

تحریک انصاف نے جاویدہاشمی کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کردیا

تحریک انصاف نے جاویدہاشمی کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کردیا

لاہور…تحریک انصاف نے وزیر اعظم ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کیلئے بھی امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے عمران خان قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر ہوں ، لاہورمیں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعدوائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ عمران خان ایوان میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے جبکہ وزارت عظمیٰ کیلئے مخدوم جاوید ہاشمی ، اسپیکرقومی اسمبلی کیلئے شہریار آفریدی اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے منزہ حسن امیدوار ہوں گی ، ڈاکٹر عارف علوی پارٹی کے چیف وہپ ہوں گے۔شاہ محمود قریشی کا کہناتھاکہ وہ کسی کے مینڈیٹ کو نہیں جھٹلانا چاہتے تاہم جہاں جہاں دھاندلی ہوئی ہے الیکشن کمیشن اُس کا ضرور نوٹس لے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا تحریک انصاف دوسری بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے، اوروہ موثر اور ذمہ داراپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

مزید خبریں :