پاکستان
25 مئی ، 2013

خیبر پختونخوا اسمبلی کے مزید دو آزاد اراکین نے تحریک انصاف میں شمولیت

خیبر پختونخوا اسمبلی کے مزید دو آزاد اراکین نے تحریک انصاف میں شمولیت

پشاور…خیبر پختونخوا اسمبلی کے مزید دو آزاد اراکین نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔آزاد اراکین اسمبلی اسرار اللہ گنڈا پور اور امجد آفریدی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔اسرار اللہ گنڈا پور نے جیو نیوز کو بتایا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں کیا۔تحریک انصاف سے وابستگی سے متعلق صوبائی الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔ ادھر تحریک انصاف کے رہ نما شوکت یوسف زئی نے جیونیوز کوبتایا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارٹی کے ارکان کی تعداد 45 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں :