پاکستان
25 مئی ، 2013

وین حادثہ:جاں بحق بچوں کے لواحقین کو5،5لاکھ روپے دینے کااعلان

وین حادثہ:جاں بحق بچوں کے لواحقین کو5،5لاکھ روپے دینے کااعلان

لاہور…پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی نے گجرات میں وین حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں اورٹیچر کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ لاہورسے جاری بیان میں نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ گجرات وین حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں اور ٹیچرکے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے جبکہ زخمی بچوں کو ایک ایک لاکھ روپے امداد دی جائے گی -نگران وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سے سات روز میں رپورٹ طلب کرلی۔

مزید خبریں :