25 مئی ، 2013
لاہور…لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے لئے بجلی کا کوٹہ بڑھا کر 2 ہزار 46 میگا واٹ کر دیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد سلیم کا کہنا ہے کہ کوٹے میں اضافے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد سلیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ لیسکو کے کوٹے میں اضافے سے اب لوڈ شیڈنگ کے شیڈول پر عملدرآمد کیا جا سکے گا، لیسکو کی حدود میں بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی، ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند رہے گی۔ لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ شہروں اور دیہات میں یکساں لوڈ شیڈنگ کی جائے۔ ایک دو روز میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزید کمی کا امکان ہے۔