پاکستان
25 مئی ، 2013

طاہر القادری کے الیکشن ٹریبونلز پر اعتراضات مسترد

طاہر القادری کے الیکشن ٹریبونلز پر اعتراضات مسترد

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن ٹریبونلز پر اعتراضات مسترد کر دیئے ہیں۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اوردیگر ارکان کی تقرری آئین کے تحت کی گئی۔ الیکشن ٹریبونلز بھی عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت بنائے گئے ہیں۔ طاہر القادری نے ٹی وی ٹاک شو میں چیف الیکشن کمشنر اور ٹریبونلز پر اعتراضات اٹھائے تھے۔

مزید خبریں :