پاکستان
25 مئی ، 2013

کل ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر میں کمی کا امکان

کل ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر میں کمی کا امکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے کل ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر میں کمی کی پیشگوئی کی ہے ، اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرد آلود ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ اتوار کو راول پنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ،سرگودھا ، مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور اور کوہاٹ ڈویڑن میں اکثر مقامات جب کہ گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ گرمی نورپورتھل میں پڑی جہاں درجہ حرارت 49ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ موہنجوداڑو میں 48،لاڑکانہ، بھکر، دادو اور شہید بے نظیر آباد میں 47، لاہور ، فیصل آباد 44 اور ملتان میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔اسلام آباد ، پشاور ، حیدرآباد 40،مظفرآباد 36، کراچی 35، کوئٹہ 34، گلگت 33 جبکہ مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :