26 مئی ، 2013
لندن … لندن کا ویمبلے فٹبال اسٹیڈیم دو ٹیموں کے مداحوں کے درمیان میدان جنگ بن گیا۔بائرن میونخ اور بروشیا ڈورٹمنٹ کے مداح آپس میں لڑ پڑے ،گھتم گتھا ہوئے ، دھکم پیل کی اور ایک دوسرے پر چیزیں پھینکیں ،چمپینز لیگ کے فائنل سے قبل ہونے والی لڑائی میں پولیس نے بیچ بچاوٴ کرایا۔