پاکستان
26 مئی ، 2013

طیارے میں دھمکی دینے والے دونوں افراد کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا

 طیارے میں دھمکی دینے والے دونوں افراد کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا

مانچسٹر… پی آئی اے کے طیارے میں دھمکی دینے والے دونوں افراد کو کل برطانوی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ لاہور سے مانچسٹر جانے والی پرواز میں 2 مسافروں نے فضائی عملے کو طیارہ تباہ کردینے کی دھمکی دی تھی جس کے بعدبرطانوی شہریت کے حامل دونوں مسافروں کو مقامی پولیس نے تحویل میں لے لیا تھا ۔پی کے 709 کو لندن کے قریبی اسٹین اسیٹڈ ایئرپورٹ پراتارا گیا تھا۔دونوں برطانوی شہریوں کو Chelmsford مجسٹریٹ کورٹ میں کل پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :