18 جنوری ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…پروڈیوسر اور ہدایت کارکرن جوہر کی پروڈیوس کردہ فلم "ایک میں اور ایک تو "میں کرینہ کپور اور عمران خان کی جو ڑی پہلی مرتبہ ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہے اور اس فلم کی ریلیز سے قبل ہی کرن جو ہر اس جو ڑی کو ایک اور فلم میں کاسٹ کر نے کیلئے بے تاب نظر آرہے ہیں۔ کرینہ اور عمران کی اس فلم "ایک میں اور ایک تو " کے پر ومو کو دیکھنے کے بعد بالی ووڈ کی فلمی نگری کے کئی فلم ساز انھیں اپنی فلموں میں ساتھ کاسٹ کر نے کیلئے سر گرم ہو گئے ہیں لیکن دوسری جانب کر ن جو ہر نے انھیں پہلے ہی اپنی دوسری فلم کیلئے بھی بک کر لیا ہے۔عمران خان نے اس خبر کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ان کی کرن جو ہر کے ساتھ گفت وشنید جاری ہے ۔ کرن جو ہر اس جو ڑی کو نا صرف اپنی پروڈیوس کردہ فلم میں کاسٹ کر نے کیلئے بے تاب ہیں بلکہ انہوں نے اس فلم کی ریکارڈ نگ کو اس سال کے اختتام پر شروع کر نے کیلئے تیاری بھی کر لی ہے۔