پاکستان
09 مارچ ، 2012

مشرف کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، بلوچستان بار ایسوسی ایشن

مشرف کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، بلوچستان بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ… بلوچستان ہائیکورٹ کے بارروم میں وکلانے پانچ سال قبل مشرف کے عدلیہ پر شب خون مارنے کیخلاف یوم سیاہ اور تقریب کا انعقاد کیا ہے ۔ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہونے والی تقریب میں تمام وکلاء بلوچستان ہائی کورٹ کے بار روم میں جمع ہو ئے۔ اس دوران بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے قائم قام صدر راشد رحمان نے کہا کہ سابق صدر مشرف کے اقدامات کیخلاف اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ظہور شاہوانی کا کہنا تھا کہ ملک کوغیر آئینی اقدامات کے ذریعے خطرناک نتائج سے دو چار کرنے والے آمرسابق صدر جنرل پرویز مشرف کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔انھوں نے کہا کہ عدلیہ کی تاریخ میں 9مارچ 2007کو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

مزید خبریں :