09 مارچ ، 2012
چمن …چمن کے علاقے میزئی اڈہ پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کیخلاف مشتعل افراد نے کوئٹہ چمن شاہراہ پر احتجاج کیا اورکسٹم کے چھ اور نیب کے دو اہلکاروں کو اغوا کر لیا ۔ایف سی حکام کے مطابق چمن کے مختلف علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس دوران جھڑپ میں 2شر پسند ہلاک اور 4زخمی ہوگئے، جبکہ 11کوگرفتار کرلیاگیا،کارروائی میں تین سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی بھی ہوئے۔ فورسز کی کارروائی کے خلاف مشتعل افراد نے کوئٹہ چمن شاہراہ پر احتجاج کیا،اور شاہراہ بلاک کردی ،مظاہرین میں شامل بعض افراد نے مسافروں سے لوٹ مار بھی کی ، اور میزئی اڈا کے مقام پر کوئٹہ سے چمن آنے والے کسٹم کے چھ اور نیب کے دو اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔