27 مئی ، 2013
اسلام آباد…مشیر خزانہ ڈاکٹر شاہد امجد نے کہا ہے کہ نگراں حکومت بجلی مہنگی نہیں کر ے گی، ٹیکس میں اضافے کا آرڈیننس نیک نیتی کے ساتھ بنایا تھا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھاکہ ٹیکس بڑھانا عوام دوستی تھی، عوام دشمنی نہیں ، ٹیکس نہ بڑھائیں تو ملک کیسے چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت بجلی مہنگی نہیں کرے گی، توانائی اصلاحات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ اب نئی حکومت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ بجلی کی سبسڈی کی رقم یکشمت ادا نہیں کرسکتی تاہم ضرورت کے مطابق رقم جاری کر دی ، پی ایس او کو 10ارب نہ دیتے تو یہ ادارہ دیوالیہ ہوجاتا۔ مشیر خزانہ نے بتایاکہ بجٹ کی تیاری کا ہوم ورک ہوچکا ہے، نئی حکومت اپنی تجاویز شامل کردے تو بجٹ دنوں میں بن سکتا ہے۔