28 مئی ، 2013
لندن…برطانیہ میں پی آئی اے کے طیارے کے عملے کودھمکی دینے والے 2 ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی ہے، دونوں ملزموں کو چیمسفرڈ کی عدالت میں پیش کیا گیاتھا۔برطانوی عدالت نے پی آئی اے کی پروازسے حراست میں لیے گئے طیب سبحانی اور محمدصفدر کو 5 اگست تک پولیس کی تحویل میں دیدیاہے۔ ان پر لاہورسے مانچسٹرجانے والی پرواز کودوران سفرتباہ کرنیکی دھمکی دینے کاالزام ہے۔ ملزمان نے الزامات کومستردکرتے ہوئے انھیں بے بنیاداورگمراہ کن قراردیا۔ 30سال کا طیب سبحانی اور 41 سال کا محمد صفدر برطانوی نژاد پاکستانی ہے اور دونوں کا تعلق لنکاشائر کاوٴنٹی کے علاقے نیلسن سے ہے۔