پاکستان
09 مارچ ، 2012

لاہور: کیش لے جانے والی وین پر ڈاکووٴں کا حملہ، فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

لاہور: کیش لے جانے والی وین پر ڈاکووٴں کا حملہ، فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

لاہور… لاہور کے علاقے فیصل ٹاوٴن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ شدیدزخمی ہونیوالا دوسراڈاکو فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ایک ٹینٹ کمپنی کاکیشیئر نجی بنک سے بارہ لاکھ روپے کیش لے کرجارہاتھاکہ تواس دوران موٹرسائیکل پر سواردوڈاکووٴں نے گاڑی روک کرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کیشیئراورڈرائیورشدیدزخمی ہوگئے۔اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکوہلاک ہوگیا جبکہ دوسرانامعلوم ڈاکو ذخمی ہوگیا۔زخمی ڈاکوایک گھر میں گھسنے کے بعد فرار ہوگیا۔ڈاکووٴں کی فائرنگ سے کیشیئرصنوبر،ڈرائیوراسلم شدیدزخمی ہوگئے۔فارئرنگ کے دوران دوراہ گیربھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کواسپتال داخل کرادیاگیاہے۔

مزید خبریں :