09 مارچ ، 2012
اسلام آباد… صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلئے ہیں ۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 14 مارچ بروز بدھ طلب کیا ہے، صدر نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکا اجلاس بھی 17 مارچ بروز ہفتہ کو طلب کیا ہے، ذرائع کے مطابق مشترکا اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔