پاکستان
09 مارچ ، 2012

2012تمام لاپتہ افراد کی رہائی کا سال ہوگا،چیف جسٹس دوست محمد خان

 2012تمام لاپتہ افراد کی رہائی کا سال ہوگا،چیف جسٹس دوست محمد خان

پشاور… پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ سال 2012تمام لاپتہ افراد کی رہائی کا سال ہوگا۔ پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ آئین کے تحت کسی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔ لاپتہ افراد سے متعلق انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں اتنے لاپتہ افراد رہا کروائے جتنے گزشتہ تین سال میں بھی نہیں ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سال 2012 تمام لاپتہ افراد کی رہائی کا سال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے موجود ہے تاہم حکمرانوں کو بھی اچھی حکمرانی ثابت کرنا ہوگی۔ سرکاری اداروں میں کرپٹ عناصر کو خبردار کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ اپنا قبلہ درست کریں ورنہ ان پر سختی سے ہاتھ ڈالا جائے گا۔ چیف جسٹس دوست محمد خان کا کہنا تھا کہ جب تک وزیر اعظم، وزیر اعلی اور غریب آدمی کا بیٹا ایک ہی اسکول میں نہیں پڑیں گے تب تک ہم اپنی آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہیں گے۔

مزید خبریں :